شاہین ائیر لائن کی عملے کی دو ارکان مانچسٹر کے شاپنگ مال سے چوری کر تے پکڑی گئیں

شاپنگ مال عملے نے کیمرے کے ذریعے چوری کرتے ہوئے دیکھ کر پکڑ لیا کیپٹن نے منت سماجت کرکے معاملے کو حل کروایا

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء) شاہین ائیر لائن کی کیبن کرو مانچسٹر کے شاپنگ مال سے چوری کر تے ہوئے پکڑی گئیں۔ اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پرواز نمبر NL-901 کی کیبن کرو نازیہ اذکر اور ردا سعید نے مانچسٹر کے شاپنگ مال پرائم مارک سے انڈر گارمنٹس چوری کرلیئے۔ شاپنگ مال کے عملے نے کیمرے کے ذریعے ان کو چوری کرتے ہوئے دیکھ لیا اور پکڑ لیا۔

اور کہا کہ آپ کو نہیں چھوڑیں گے جس پر کیبن کرو نے اپنے کیپٹن سے رباطہ کیا تو کیپٹن نے آکر شاپنگ مال کے عملے کی منت سماجت کرکے معاملے کو حل کروایا۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جب NL-901 کا عملہ واپس آیا تو ان سے اس حوالے سے شاہین ائیر لائن کے عملہ نے پوچھا کہ مانچسٹر میں شاپنگ مال میں چوری کرنے والی کون تھیں ان کو سی او کے سامنے پیش کیا گیا نازیہ اذکر اور ردا سعید کو چیف ایگزیکٹو نے نوکری سے فارغ کردیا اس حوالے سے جب منیجر ایچ آر سعدیہ اعجاز سے رابطہ کیا گیا کہ ان کیبن کرو نے مانچسٹر میں کیا ہے کہ شائین ائیر لائن نے ان کو نوکری سے فارغ کردیا۔

(جاری ہے)

تو انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتی۔ منیجر فلائٹ سروس ہما ارشد نے بھی اس حوالے سے بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ چیف مارکیٹنگ ذوہیب سے اس حوالے سے رابطہ کریں وہ آپ کو بتائیں گے کہ کیا ہوا۔ جب مارکیٹنگ کے چیف ذوہیب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم نے کسی کو فارغ کیا ہے آپ کون ہوتے ہیں ہمارے اندرونی معاملات میں داخل اندازی کرنے والے ہم کسی کو رکھیں یا نکالیں یہ ہمارا آفیشل معاملہ ہے۔

اس حوالے سے کیبن کرو ردا سعید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مانچسٹر کے پرائم مارک شاپنگ مال میں جو کچھ ہوا وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا اور جب ہم پاکستان واپس آئیں تو چیف ایگزیکٹو سے ہماری ملاقات کرائی گئی تو انہوں نے ہمیں نوکری سے نکال دیا۔ ہم اس حوالے سے شاہین ائیر لائن کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں امید ہے جلد بحال ہوجائیں گی۔