ترکی، گولن سے مبینہ رابطوں کے شبے میں 13 ہزار کے قریب پولیس اہلکار معطّل

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:27

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء)ترک حکام نے 12,801 پولیس اہلکاروں کو معطّل کر دیا ہے۔ ترک پولیس کے مطابق یہ اقدام امریکا میں رہائش پزیر ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن اور ان کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انقرہ حکومت گولن کو جولائی میں ہونے والی ناکام بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتی ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن اہلکاروں کو معطّل کیا گیا ہے ان میں سے 2,523 پولیس افسران ہیں۔ ترکی میں فوجی ناکام بغاوت کے بعد سے اب تک ایک لاکھ کے قریب سرکاری افسران، اساتذہ، ججوں اور سرکاری وکلاء کو معطّل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :