بریگزٹ ٹائم ٹیبل کاروبار کے لیے اہم ہے، ٹیریزا مے

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:27

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء)برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے نے کہا ہے کہ کاروباری استحکام کے لیے یہ بات اہم ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے لیے وقت طے کیا جائے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 50 پر عملدرآمد آئندہ برس مارچ میں کر دیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد برطانیہ کے پاس یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے دو برس کا وقت ہو گا۔ تاہم ان کے اس اعلان کے بعد ڈالر کے مقابلے میں پاوٴنڈ اسٹرلنگ کی قیمت تین دہائیوں کے دوران کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برطانیہ کے ITV سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیریزا مے کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام اور کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ یورپی یونین سے اخراج کا عمل کب شروع ہو گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :