خیبر پختونخوا اسمبلی کے 72اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

منگل 4 اکتوبر 2016 10:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء)خیبر پختونخوا اسمبلی کے 72اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے خیبرپختونخوا اسمبلی 123میں سے 52اراکین نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کردیئے ہیں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے والوں میں چار وزراء سمیت 72اراکین اسمبلی کی رکنیت پندرہ نومبرکے بعد معطل کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کے 52، پنجاب اسمبلی کے 173، سندھ اسمبلی کے 70، بلوچستان اسمبلی کے 30اراکین نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کردیئے تھے ۔ تاہم پنجاب اسمبلی کے 198، صوبائی اسمبلی کے 72، سندھ اسمبلی کے 98اور بلوچستان اسمبلی کے 35اراکین نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے جن پرا ن کی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ پندرہ نومبرکے بعد اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کے بعد انہیں اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ گزشتہ سال بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے ایک رکن نے تاحال اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔ اور مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی نے رواں سال بھی اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :