اے پی سی کے بعد بلاول بھٹو کی میڈ یا سے سنجیدہ اور ٹو دی پوائنٹ گفتگو،بے نظیر بھٹو شہید کا عکس نظر آیا

منگل 4 اکتوبر 2016 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء) آل پارٹیز کانفرنس کے بعد سب سے زیادہ سنجیدہ اور ٹو دی پوائنٹ سوالوں کے جواب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پہلی بار ان میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا عکس نظر آیااور صحافیوں کے تمام تند و تیز سوالوں کے جواب بلاول بھٹو نے پر اعتماد طریقے سے دیئے۔ حتیٰ کہ ایک موقع پر جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کا تو نعرہ ہے کہ مودی کا جو یار ہے تو اس پر بھی بلاول بھٹو زرداری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم سب کا مسئلہ کشمیر پر متحد ہونا بہت ضروری تھا تاکہ دشمن کو واضح پیغام دیا جا سکے۔