تمباکو سیس ٹیکس کی مد میں سالانہ 52 ارب کی چوری کی جارہی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف

ایف بی آر کو پاکستان اور آزاد کشمیر سے ٹرکوں کے ذریعے ساز و سامان کی ترسیل پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے غلط معلومات مہیا کرنے پر کنونیئر نعمان وزیر کا اظہار برہمی فاٹا اور پاٹا سے بھی سمگلنگ کا مال اور انفورسمنٹ کے عملے کو کمزور قرار د یا گیا

منگل 4 اکتوبر 2016 10:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تمباکو سیس ٹیکس کی مد میں سالانہ 52 ارب روپے کی چوری کی جارہی ہے۔ ایف بی آر کو پاکستان اور آزاد کشمیر سے ٹرکوں کے ذریعے ساز و سامان کی ترسیل پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کردی جبکہ فاٹا اور پاٹا سے بھی سمگلنگ کا مال اور انفورسمنٹ کے عملے کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور سمگلنگ پر کوئی روک ٹوک نہیں کی جارہی ہے کمیٹی کا اجلاس کنونیئر سینیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں ایف بی آر ‘ وزارت کامرس‘ پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور تمباکو کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اراکین کمیٹی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کی جانب سے غلط معلومات مہیا کرنے پر کنونیئر نعمان وزیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ اکہ پی ٹی بی کو کسی بات کا پتہ نہیں ہے 30 ملین کلو گرام ورجینیا تمباکو سالانہ سیس ٹیکس کے بغیر مارکیٹ میں چوری سے بیچا جارہا ہے جس سے تقریباً 52 ارب روپے سالانہ خزانے کو نقصان پہچن رہا ہے جبکہ پی ٹی بی ‘ ایف بی آڑ کو بھی ڈیٹا فراہم نہیں کرتا ہے اس لئے پی ٹی بی‘ ایف بی آر اور لاء ڈویژن مل کر پی ٹی بی کے قوانین میں ترامیم کرکے کمیٹی کو آگاہ کریں تاکہ اس چوری کو بند کردیا جائے پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 67 ملین کلو گرام تمباکو خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اور موجودہ سال 53 ملین کا ہدف پی ٹی بی نے مقرر کیا ہے لیکن یہ 83 ملین کلوگرام تک خریداری ہوئی ہے جس میں تیس ملین کلو گرام تمباکو چوری چھپے خریدا اور بیچا جاتا ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آر کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان ساز و سامان کی ترسیل پر بھی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ فاٹا اور پاتا سے سمگلنگ کے ذریعے آنے والے مال پر انفورسمنٹ کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان سمگلنگ کی وجہ سے ہورہا ہے جس کی وکئی روک ٹوک نہیں ہے 32 ملین سٹیک سگریٹ سمگلنگ کے ذریعے ملک بھیجا جارہا ہے جس کیلئے پی ٹی بی اور ایف بی آر جامع حکمت عملی مرتب کریں کمیٹی نے پروٹیکشن آف نان سموکرز ہیلتھ ترمیمی بل 2016 ء پر پی ٹی بی‘ ٹوبیکو کمپنیوں اور ایف بی آڑ‘ لاء ڈویژن اور وزارت نیشنل ہیلتھ اپنی سفارشات کمیٹی کو تین روز میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔