ہنگری میں مہاجرین کے حوالے سے ریفرنڈم، اٹھانوے فیصد ووٹر یورپی اسکیم کے خلاف

منگل 4 اکتوبر 2016 10:35

ہنگری( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء )یورپی یونین کی جانب سے کوٹے کے تحت مہاجرین کی مختلف رکن ممالک میں تقسیم کے معاملے پر ہنگری میں ہونے والے ریفرنڈم میں حصہ لینے والے تقریبای سبھی ووٹروں نے اس اسکیم کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق ریفرنڈم میں حق رائے دہی استعمال کرنے والے 98.3 فیصد افراد نے یورپی یونین کی اسکیم کو مسترد کر دیا ہے۔

ہنگری میں ہونے والے اس ریفرنڈم میں 8.26 ملین افراد کو حق رائے دہی حاصل تھا تاہم صرف چالیس فیصد کے قریب لوگوں نے یہ حق استعمال کیا۔ ریفرنڈم کے نتائج کو قانونی حیثیت حاصل ہونے کے لیے کم از کم پچاس فیصد افراد کی شراکت درکار ہوتی ہے اور اسی لیے ریفرنڈم کے نتائج کو قانونی حیثیت حاصل نہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :