یورپی یونین نے مہاجرین کے لیے وعدہ کردہ امداد ابھی تک فراہم نہیں کی، اردوان

منگل 4 اکتوبر 2016 10:35

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بلاک کی طرف سے مہاجرین کی مدد کے لیے وعدے کے مطابق طے شدہ تین بلین یوروز کی امداد ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

امداد کا یہ وعدہ ترکی اور یورپی یونین کے درمیان مہاجرین کے بہاوٴ کو یورپ جانے سے روکنے کے معاہدے کا حصہ تھا۔ انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایردوآن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے مگر وعدے پر عملدرآمد ابھی تک نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :