امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کا ادارہ ایران سے کرایہ لیتا رہا،آئی سی آئی جے نے بھانڈا پھوڑ دیا

منگل 4 اکتوبر 2016 10:34

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء )مریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کا ادارہ ایران سے کرایہ لیتا رہا،آئی سی آئی جے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ سے متعلق آئی سی آئی جے کے انکشافات سامنے آگئے ہیں،ایرانی بینک ڈونلڈٹرمپ کے ادارے کوسالانہ 5لاکھ ڈالرکرایہ ادا کرتا تھا،بینک ایرانی جوہری پروگرام کیلیے موادجمع کرنے کیلیے استعمال ہوتاتھا،آئی سی آئی جے نے یران کے ملی بینک کے تہران،پیرس اورلندن برانچ سے رابطہ کیا،ایران کے ملی بینک نے آئی سی آئی جے کی ای میلز اورٹیلیفون کالزکا جواب نہیں دیا۔

امریکی حکام کیمطابق2002سے2006تک بینک ایرانی انقلابی گارڈزکورقم دینے میں ملوث رہا،ڈونلڈٹرمپ کے ادارینے1998سے2003تک نیویارک میں ایرانی بینک کوجگہ کرائے پردی،اس بینک کوامریکی حکام نے دہشتگردگروپس ،ایرانی جوہری پروگرام سے وابستہ قراردیا،رکارڈکیمطابق مین ہٹن میں جنرل موٹرزکی عمارت میں ایرانی سرکاری بینک کوجگہ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :