سپین ، ریستوران میں گیس سلنڈر دھماکے سے 77 افراد زخمی

منگل 4 اکتوبر 2016 10:33

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء)جنوبی اسپین کے ایک ریستوران میں گیس سلنڈر دھماکے سے 77 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اندلوسیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا کے ریستوران میں یہ حادثہ ہفتہ کو رونما ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے کے وقت ریستوران میں مقامی تہوار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ بیشتر افراد دھماکے کے نتیجے میں شیشوں کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :