چھوٹو گینگ کا کسی بھی دہشت گردی یا دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملو ث ہونے کا سراغ نہیں ملا

29 سالوں میں چھوٹو کے خلاف 97ایف آئی آر درج ہوئیں، جے آئی ٹی رپورٹ رواں ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی جائے گی

منگل 4 اکتوبر 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء) تفتیشی اداروں نے چھوٹو گینگ کا دہشتگردی سے تعلق کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھو ٹو گینگ جو کہ کچے کے علاقے میں مقیم ہے اس کا کسی بھی دہشت گرد تنظیم یا دہشت گردانہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹو گینگ کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے عسکری تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں چھوٹو گینگ کا کسی بھی دشمن ایجنسیوں،بلوچ علیحدگی پسند گروپ یا کسی بھی بڑی سیا سی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ ایک سخت گیر مجرم ہے تاہم وہ دہشت گر د نہیں ہے ۔

پولیس کے اعلیٰ افسر جو کہ غلام رسول عرف چھوٹو گینگ سے متعلق تفتیش میں شامل تھے ان کا کہنا ہے چھوٹو گینگ اور اور ان کے درجنوں ساتھیوں کے خلاف ہو نے والی تحقیقات میں اڑھائی ماہ کا طویل عر صہ لگا جس کے بعد کیپٹن عطاء محمد نے چھوٹو گینگ کے خلاف ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے آپریشن کے بارے حتمی رپورٹ بنائی ہے اس رپورٹ میں چھوٹو گینگ کا کسی بھی دہشت گر د تنظیم یا دہشگ گردانہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جوائیٹ انویسٹی گیشن ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تشکیل دی گئی تھی تحقیقاتی رپورٹ رواں ماہ آئی جی پنجاب کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس عارف نواز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چھوٹو گینگ دہشت گرد نہیں ہے اور نہ ہی اس کا بھارتی خفیہ ایجنسی ،را، سے کوئی لنک ہے تا ہم اس نے مقامی سیاسی پارٹیوں سے روابط کا اعتراف کیا ہے تفتیشی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھوٹو نے راجن پور میں 11 رحیم یار خان میں 02 مظفر گڑھ ، اور گھوٹکی سندھ میں ایک ایک قتل کا اعتراف کیا ہے غلام رسول عرف چھوٹو کے خلاف دو درجن سے زاہد ایف آئی آر رحیم یار خان،جبکہ سند ھ کے مختلف تھانوں میں 29 سالوں میں چھوٹو کے خلاف 97ایف آئی آر درج ہوئیں، جے آئی ٹی رپورٹ رواں ماہ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی جائے گی اس کے خلاف پہلی ایف آئی آر 1987 میں بھونگ پولیس اسٹیشن رحیم یار خان جبکہ آخری ایف آئی آر حال ہی میں اس وقت درج ہوئی جب اسکے خلاف کچے کے علاقے میں ملٹری نے آپریشن کیا اور اس نے اس آپریشن میں اپنے آپ کو سرینڈر کر دیا تھا

متعلقہ عنوان :