جڑانوالہ را ئیونڈ ما ر چ سے وا پسی پر وین الٹنے سے زخمی تحریک انصاف کا کار کن جا ں بحق

پیر 3 اکتوبر 2016 10:11

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء )را ئیونڈ ما ر چ سے وا پسی پر الٹنے والی ویگن میں سوارتحریک انصا ف کا کار کن جا ں بحق ، نما ز جنا زہ میں تحریک انصا ف کے پا رٹی راہنما ؤ ں کی شر کت ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گز شتہ رو ز رائیونڈ ما ر چ سے وا پسی پر الٹنے والی ویگن میں سوارتحریک انصا ف کا کار کن محمد احمد زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا گزشتہ روز محمد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ گیا۔

مر حوم کی نما ز جنا ز ہ چک نمبر 40گ ب ستیا نہ میں سینکڑو ں سوگوارو ں کی مو جو د گی میں ادا کی گئی۔نما ز جنازہ میں پاکستان تحریک انصا ف کے را ہنما ؤ ں چو ہدری محمد اشفا ق، جاوید نیا ز منج، اجمل چیمہ، ملک ظفر اقبال کھو کھر ، سر دا ر خا ن بہا در ڈوگر ،اظہر بلو چ سمیت سینکڑو ں کا ر کنو ں نے شر کت کی۔