بھارتی وزیراعظم کے سر کی قیمت میری جوتی کے برابر بھی نہیں ہے‘ حافظ طاہر اشرفی

پیر 3 اکتوبر 2016 10:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء)پاکستان علماء کونسل نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کیلئے بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر استحکام پاکستان مہم چلانے اور اسلامی ممالک میں علماء کے وفود بھیجنے کے ساتھ ساتھ 5اکتوبر کو اسلام آباد میں وحدت اُمت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت کررہا ہے۔ پاکستان علماء کونسل افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان اور حکومت کے شانہ بشانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے امن کیلئے ضروری ہے کہ عرب ممالک میں بیرونی مداخلتوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

شام، عراق، یمن میں بیرونی مداخلتوں سے مشرقی وسطیٰ جہنم بن چکا ہے اور اب بحرین اور سعودی عرب کے امن سے کھیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور سلامتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہب کے نام پر دہشت گردی اور قتل و غارت گری خلاف اسلام ہے اور تمام مکاتب فکر اور تمام مذاہب کی قیادت اس سے مکمل اتفاق کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نفرت اور شرانگیز تحریری مواد کو تلف کروائے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مسلک چھوڑ دیں اور دوسرے مسالک کو چھڑوانیں کی پالیسی ناگزیر ہے۔ مساجد میں لاؤڈ سپیکر کا استعمال اذان اور عربی خطہ کے علاوہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے اوقات کی پابندی کی جائے اور جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے مقامات کے تحفظ کیلئے حکومت اور مقامی ذمہ داروں کے مابین رابطوں کا موثر نظام بنایا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے سر کی قیمت میری جوتی کے برابر بھی نہیں ہے۔ اس لئے کہ جو شیطان انسانیت کا قاتل ہے اُسے تو جوتیاں مارنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب دنیا دیکھے گی کہ ہندوستانی عوام مودی کو خود جوتیاں مارے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف خوش نصیب ہے کہ اُس کے سر کی قیمت لگائی گئی ہے۔ محض اس لئے کہ وہ پاکستان کا وزیراعظم ہے انہوں نے مارچ 2017ء میں دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :