چترال شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 200 افراد متاثر،70 ہسپتال منتقل

پیر 3 اکتوبر 2016 10:04

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء ) چترال سے ساٹھ کلومیٹر دور علاقہ دروش کے جنجیریت کوہ گاؤں میں عبد الجبار نامی شحص کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مضر صحت خوراک کھانے سے 200 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 70 لوگ جن کی حالت بہت خراب تھی ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش منتقل کیا گیا جہاں بجلی نہ ہونے اور انتظامات کی فقدان سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

چترال پولیس کے مطابق عبد الجبار نامی شحص کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں دور دراز سے مہمان آئے ہوئے تھے جنہوں نے کھانا کھاکر سب کی حالت غیر ہوگئی اور زیادہ تر لوگوں کو ہیضہ کی شکایت شروع ہوئی۔ ان متاثرین میں سے ستر افراد کو دروش ہسپتال پہنچایا گیا ہیں جہاں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں بجلی اور دیگر سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مزید مریضوں کو جنجیریت سے لانے کیلئے ایمبولنس اور گاڑیاں کم پڑ گئی۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے اپنے ٹیم وہاں روانہ کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :