علیحدگی مقدمے میں نئے باب کا اضافہ، بچوں کو دیکھنے کے لیے انجلینا جولی کی بریڈ پٹ پر عائد شرط ؟

پیر 3 اکتوبر 2016 10:16

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء)ہالی ووڈ کے دو ستاروں بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی علیحدگی کے مقدمے میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انجلینا جولی کی جانب سے طلاق کا مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد اب خاتون اداکارہ نے شرط عائد کر دی ہے کہ عارضی تحویل کے دوران اگر بریڈ پٹ اپنے بچوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ڈرگ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انجلیناجولی نے 20 ستمبر کو بریڈ پٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ایسا نظر آتا ہے کہ علاحدہ ہونے والا جوڑا انفرادی رہ نمائی حاصل کرنے پر متفق ہو گیا ہے جو کہ اس خاندان کے مفاد میں ہے۔ بریڈ پٹ اپنے بچوں سے پہلی ملاقات کے لیے ایک ڈاکٹر کے ہم راہ جائیں گے۔انجلینا جولی اپنے چھ بچوں کی مستقل اور مکمل تحویل حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ ان میں تین بچے ان کے اپنے اور تین گود لیے ہوئے ہیں۔ علاحدگی کے وقت سے انجلینا جولی اپنے بچوں کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

متعلقہ عنوان :