اٹلی ، پناہ گزین بچوں کے لیے علیحدہ بیت الخلاء مختص

پیر 3 اکتوبر 2016 10:16

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء) اٹلی میں ایک نجی اسکول میں دو غیرملکی بچوں کو علاحدہ بیت الخلاء استعمال کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ یہ دونوں بچے اپنے گھر والوں کے بغیر ہجرت کر کے اٹلی پہنچے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکول کے بقیہ بچوں کے والدین نے تقاضہ کیا تھا کہ مذکورہ دونوں بچوں کو اسکول کے دیگر بچوں کے زیر استعمال بیت الخلاء میں نہ جانے دیا جائے۔

(جاری ہے)

اٹلی کے جزیرہ ساردینیا کے شہر کالیاری میں واقع اس اسکول کو نصرانی راہبات چلاتی ہیں۔ نئے تعلیمی سال میں داخلہ حاصل کرنے والے ان دونوں بچوں کی عمریں 9 اور 11 برس ہیں اور ان کا تعلق مصر اور ایتھوپیا سے ہے۔دونوں بچوں کے کسی بھی مرض میں مبتلا نہ ہونے سے متعلق طبی سرٹفکیٹ پیش کر دیے جانے کے باوجود دیگر بچوں کے گھر والوں نے اپنے بچوں کو اسکول سے نکال لینے کی دھمکی دی اور دو گھرانوں نے ایسا کر کے بھی دکھا دیا۔

متعلقہ عنوان :