بھارتی کوسٹ گارڈز کا پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعویٰ کر دیا

کشتی ضبط کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 3 اکتوبر 2016 10:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3اکتوبر۔2016ء)بھارتی کوسٹ گارڈز نے پاکستانی کشتی پکڑنے کا دعویٰ کر دیا۔ کشتی میں سوار 9افراد کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے پور بندر کے مقام پر ایک پاکستانی کشتی کو بھارتی ساحلی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کوسٹ گارڈز نے پکڑ لیا۔

کشتی میں سوار9افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشتی میں سوار افراد مشکوک ہیں اور ماہی گیر نہیں لگتے۔ تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے کشتی پکڑے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ادھرترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی کشتی ضبط کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی ضبط کرنے کے معاملے پر متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا لیکن حکام کے مطابق پاکستان کی کسی کشتی یا ماہی گیر کے لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کی جانب سے کشتی ضبط کرنے کے دعوی کی مکمل تحقیقات کرائی گئی ہیں تاہم کسی بھی جگہ سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستانی کشتی جس میں 9 افراد سوار تھے،کو ضبط کرکے انہیں حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :