اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں فیس بک‘ وٹس اپ‘ ای میلز ‘ ٹوئیٹر ہیک کرلئے گئے

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں فیس بک‘ وٹس اپ‘ ای میلز ‘ ٹوئیٹر گزشتہ رات ہیک کردیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے مضافات کے علاوہ دیگر شہروں میں نامعلوم وجوہ کی بنا پر نامعلوم مقام سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس‘ فیس بک ‘ وٹس اپ‘ اور دیگر سوشل میڈیا کو پراسرار طو ر پر ہیک کردیئے گئے تھے اس حوالے سے شہریوں نے موبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا ہیک کرنے سے آگاہ کردیا تھا۔ سوشل میڈیا ہیک کرنے کی صورت میں عام و خاص عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا یا ای میلز ہیک کرنے کی صورت میں فوری طور پر اپنا پاس ورڈ کو تبدل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :