مردان ضلعی عدالت پر دہشتگرد حملے میں ملوث 5 افراد گرفتار کرلئے ، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

گرفتاری سے متعلق رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا گیا ، حساس اداروں کی کامیابی پر مبارکباد ، بیان

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے کہا ہے کہ مردان ضلعی عدالت پر دہشتگرد حملے میں ملوث 5دہشتگرد گرفتار کئے گئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2ستمبر کو مردان ڈسٹرکٹ عدالت میں دہشتگردی حملے میں ملوث 5دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ہیں، گرفتاری سے متعلق رپورٹ سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے حساس اداروں کی کامیابی پر مبارکباد دی، حساس اداروں کی انتھک محنت کی وجہ سے حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے، واضح رہے کہ مردان ڈسٹرکٹ کورٹ میں2ستمبر کو دہشتگرد حملے میں14افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، محفوظ پاکستان کیلئے خفیہ اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :