امریکا شامی افواج کو نشانہ بنانے سے گریز کرے، روس

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:46

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء)ماسکو حکومت نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ شامی حکومتی فوج کو نشانہ بنائے گا تو اِس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر امریکا شامی افواج کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا تو شام اور خطے کے اندر خوفناک اور ناقابلِ تلافی تبدیلیاں معرضِ وجود میں آ سکتی ہیں۔ اِس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ شام میں حکومتی تبدیلی سے جو خلا پیدا ہو گا، اْسے فوری طور پر ہر قسم کے دہشت گرد بھر دیں گے اور یہ سارے خطے کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ یہ امر اہم ہے کہ روس شام میں قائم اسد حکومت کا کھلا حلیف ہے۔

متعلقہ عنوان :