بھارتیوں نے 65 ہزار 250 کروڑ روپے کا کالا دھن ظاہر کردیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء)بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ کالا دھن ظاہر کرنے کی اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں نے 65 ہزار 250 کروڑ روپے کا کالا دھن ظاہر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ کل 64 ہزار 275 افراد نے اپنا کالا دھن ظاہر کیا۔ جن افراد نے یہ آمدنی ظاہر کی ہے انہیں سزا نہیں دی جائے گی مگر ان پر 45 فی صد ٹیکس اور جرمانہ ضرور لگے گا۔

متعلقہ عنوان :