خیبرپختونخوا نے اپنے مجموعی آمدن میں 577.4ارب روپے کی بچت کی تاہم امن و امان کی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا حکومت کو صوبائی ٹیکسز کی وصولی میں نمایاں کمی کاسامناکرنا پڑا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء)خیبرپختونخوا نے اپنے مجموعی آمدن میں 577.4ارب روپے کی بچت کی تاہم امن و امان کی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا حکومت کو صوبائی ٹیکسز کی وصولی میں نمایاں کمی کاسامناکرنا پڑا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں کی معاشی کارکردگی کے بارے میں مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16کے دوران خیبرپختونخوا کے مجموعی محاصل 338.364ارب روپے تھے جس میں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سے ملنے والے وفاقی ٹیکسوں کے حصوں 05.302ارب روپے اور صوبائی ٹیکس وصولیوں سے 07.13ارب روپے ، صوبائی ٹیکس وصولیوں میں پراپرٹی ٹیکس سے 376ملین روپے ، خدمات پرجنرل سیلز ٹیکس سے 268.7ارب روپے ، ایکسائز ڈیوٹی سے 15ارب روپے ، اسامپ ڈیوٹی سے 380ارب روپے ، موٹروہیل ٹیکس سے 317.1ارب روپے ، دیگرآمدن سے 269.3ارب روپے حاصل ہو ئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی نان ٹیکس آمدن سے 817.15ارب روپے حاصل ہو ئے ۔ ان میں مارک اپ سے 52ملین روپے ، آبپاشی سے 524ملین روپے، اوردیگرنان ٹیکس ریونیو سے صوبے کو 79.8ارب روپے حاصل ہو ئے ۔ صوبے کومالی سال میں وفاق سے 392.3ارب روپے کی گرانٹ اور قرضے ملے ۔ جس میں قرضے کی مد میں 696.4ارب روپے ، گرانٹ کی مدمیں 798.7ارب روپے ، ترقیاتی گرانٹ کی مد میں 91.2کروڑ روپے ، صوبے کے مجموعی اخراجات 761.359ارب روپے رہے جس میں غیرترقیاتی اخراجات 927.246ارب روپے اورمجموعی ترقیاتی اخراجات 832.112ارب روپے رہے ۔ صوبے نے اپنے مجموعی آمدن سے 577.4ارب روپے کی بچت کی ۔ تاکہ بجٹ خسارے میں کمی لا کر عالمی مالیاتی اداروں کا طے کردہ بجٹ خسارے کا ہدف حاصل کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :