بھیرہ انٹر چینج پر عابد شیر علی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آ گئے

کھلاڑیوں نے نواز لیگ کے خلاف نعرے بازی کی، وزیر مملکت نے برگر کھایا اور چل دئیے

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء)سوشل میڈیا پر وائرل ہون والی ایک ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھیرہ انٹر چینج پر جنون کا عابد شیر علی سے آمنا سامنا ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کارکنوں نے ریسٹورنٹ میں وزیر مملکت پانی و بجلی کو دیکھ کر نعرے بازی شروع کر دی۔ اس موقع پرریسٹورنٹ میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی تاہم عابد شیر علی خاموشی سے برگر کھاتے رہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے لاہور آ رہے تھے۔