ایسانہ ہو بھارت کا ایل او سی پر کشیدگی بڑھاناپانامہ لیکس سے تو جہ ہٹانے کیلئے ہو ،اعتزاز احسن

نوازشریف نے جنرل اسمبلی میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کانام نہیں لیا،لوگ اس پرشک کرتے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء)پی پی پی کے رہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ ایسانہ ہو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرکشیدگی بڑھاناپانامہ لیکس معاملے پرتوجہ ہٹانے کیلئے ہو ،وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کانام نہیں لیا،لوگ اس پرشک کرتے ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے بعدعوام میں بڑی تبدیلی آئی ہے ،عوام اس معاملے کے اصل حقائق جانناچاہتے ہیں ۔

وزیراعظم نوازشریف کوچاہئیے کہ اپنے نام کوصاف کریں جبکہ وزیراعظم کسی بھی احتسابی عمل سے مکمل انکاری ہے ،وہ چاہتے ہیں کہ اپنااحتساب ہواوراپنے ٹی اوآرزبھی پیش کریں ،اس معاملے میں حکومت بالکل دفاعی پوزیشن میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے پاس پیسے کہاں سے آئے ،اس کی وضاحت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کثیرتعدادمیں لوگوں کواکٹھاکیاہے یہ ان کی ایک اچھی حکمت عملی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران بلوچستان میں بھارتی مداخلت اوربھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کاذکرنہ کرنالوگ ا س معاملے کو شک کی نگاہ سے دیکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت ایسے وقت سامنے آئی ہے ایسانہ ہوکہ یہ کوئی عوام کی نظریں پانامہ لیکس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے نہیں کررہا ہو ۔

متعلقہ عنوان :