بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سیاسی و عسکری قیادت کی خواہش ہے ،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

کشمیریوں کو ان کی قربانیوں پرسلام پیش کرتے ہیں، بھارت کے الزامات اس کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں، دشمن کی جارحیت کا دندان شکن جواب دے رہے ہیں،کمانڈر سدرن کمانڈ

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سیاسی و عسکری قیادت کی خواہش ہے کشمیریوں کو ان کی قربانیوں پرسلام پیش کرتے ہیں بھارت کے الزامات اس کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے دشمن کی جارحیت کا داندان شکن جواب دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان بلوچستان ٹی ٹیونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تیزی سے تکمیل صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ہے جس کیلئے حکومت اور فوج مشترکہ جہد کررہی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ عوا م کے جان و مال کے تحفظ امن وامان کے قیام دہشت و حشت کے خاتمہ کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیتے رہے اور اب بھی قربانیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جہد میں جو قربانیاں دیں اس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں اڑی واقعہ کو بنیاد بناکر بھارت نے جس طرح پاکستان پر بلاتحقیق الزامات عائد کئے یہ بھارتی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے دراصل بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو بیرونی مداخلت قرار دیکر دنیا کی توجہ کشمیر کاز سے ہٹانا چاہتا ہے مگر کشمیریوں کی جدوجہد نے دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہر ہ عیاں کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری تصورنہ کیا جائے دشمن کی جارحیت کا داندان شکن جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے عوام نے جس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :