میکسیکو میں شادی کی پیش کش پر لڑکی بے ہو ش ہو گئی ، ہوش آیا تو شادی کیلئے ہاں کر دی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:46

میکسیکو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )میکسیکو میں نوجوان کو اس وقت بڑا دھچکا لگ گیا جب اس نے محبوبہ کو شادی کی پیش کش کی تو وہ بے ہوش ہو کر گر پڑی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں جرمن جائلز نامی نوجوان بینڈ باجوں کیساتھ اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے پہنچا مگر جسے ہی اس نے لڑکی کو منگنی کی انگوٹھی والا جیولری باکس دیا تووہ ہاں کرنے کی بجائے بے ہوش ہو کر دھڑم سے زمین پر گر گئی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کہ لڑکا اپنی محبوبہ کا ہاتھ پکڑتا لڑکی اس کے سامنے بے ہوش ہو کربری طرح زمین پر گر گئی مگر خوش قسمتی سے اسے کوئی شدید چوٹ نہیں آئی تاہم ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے شادی کیلئے ہاں کر دی۔واقعے کے بعد لڑکی نے اپنی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اورایک ہفتے کے دوران چالیس لاکھ لوگوں نے اسے دیکھ بھی لیا۔لڑکی نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں درج کیا ہے کہ وہ انتہائی پرجوش اور حیران ہے اور اسے یقین نہیں آرہا کہ ایسا کچھ ہوا ہو گا مگر اس کے باوجود وہ محفوظ اور بہت خوش ہے۔

متعلقہ عنوان :