بلغاریہ نے چہرہ ڈھانپنے والے لباس خلافِ قانون قرار دے دیے

ملک میں برقعے سمیت دوسرے وہ تمام لباس ممنوع قرار دے دیے گئے ہیں

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:43

صوفیہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )یورپی ملک بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے، جس کے تحت سارے ملک میں برقعے سمیت دوسرے وہ تمام لباس ممنوع قرار دے دیے گئے ہیں جن سے چہرہ ڈھانپا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں یہ بل قدامت پسند جماعت پیٹریاٹک فرنٹ نے پیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

اِس نئے قانون کے تحت حکومتی اداروں، اسکولوں اور مختلف انتظامی علاقوں میں برقعہ یا نقاب کرنے پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔ تاہم مساجد اور گھروں کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔ اِس پابندی کی پہلی خلاف ورزی پر 115 ڈالر یا 200 لیوا (مقامی کرنسی) کے مساوی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ دوسری مرتبہ کی خلاف ورزی پر زیادہ جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔