ترکی میں بیس ٹیلی وڑن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کا حکم

یہ نشریاتی ادارے دہشت گردانہ پراپیگنڈے میں ملوث ہیں، حکومت

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:42

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )ترک حکومت نے جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ایمرجنسی کے تحت بیس ٹیلی وڑن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حکومت کا خیال ہے کہ یہ نشریاتی ادارے دہشت گردانہ پراپیگنڈے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جن ٹیلی وڑن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں سے اکثریت کا تعلق کرد کمیونٹی سے ہے یا پھر ترکی کی علوی مذہبی برادری سے۔

ٹیلی وڑن چینل IMC کے نیوز ایڈیٹر حمزہ اکتان کے مطابق ان میڈیا ہاوٴسز کی بندش اس لیے ضروری ہے کہ وہ آزاد ادارے تھے جو کرد علاقے میں جاری فوجی آپریشنز کی کوریج میں مصروف تھے۔ دوسری جانب ترک وزیر انصاف کے مطابق مختلف جیلوں کے پندرہ سو ملازمین کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :