میکسیکو: سکیورٹی فورسز کے قافلے پرفائرنگ سے4فوجی ہلاک، متعدد زخمی

فوجی قافلے کی صورت مشن پر جارہے تھے اچانک حملہ ہوگیا، ذرائع

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:42

میکسیکوسٹی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )میکسیکومیں فوجی قافلے پرفائرنگ سے4فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکومیں فوجی قافلے پرفائرنگ سے4فوجی ہلاک ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی قافلے کی صورت کسی مشن پر جارہے تھے کہ اچانک حملہ ہوگیا ،حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ فوجی قافلے کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :