عمرا ن میرے لیڈر ، ہر جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے جاؤں گا، ڈی جے بٹ

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں آڈیو ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ نے کہا عمران خان مجھے کام دیں یا نہ دیں میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں عمرا ن میرے لیڈر ہیں میں ان کے ہر جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے جاؤں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائش گاہ واقع زمان پارک ون میں دو سے تین منٹ کی مختصر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جے بٹ عمران خان سے ملاقت کے لئے صبح ہی سے ان کے گھر کے باہر موجود تھے۔ عمران خان جیسے ہی جم خانہ سے ایکس وسائز کرکے گھر پہنچے تو انہوں نے ڈی جے بٹ سے کھڑے کھڑے گیراج کے پاس ملاقات کی اور خود اندر چلے گئے ڈی جے بٹ باہر آگئے۔

متعلقہ عنوان :