رائے ونڈ مارچ کے شرکاء کیلئے 25ہزار کرسیاں منگوائی گئی ،خواتین شرکاء کیلئے ایک ہزار کرسیاں لگائی گئی

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:32

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء)رائے ونڈ مارچ کے شرکاء کیلئے 25ہزار کرسیاں منگوائی گئی ہیں جبکہ خواتین شرکاء کیلئے ایک ہزار کرسیاں لگائی جا چکی ہیں جلسہ گاہ میں پینے کے پانی کا وسیع تر انتظام کیا گیا ہے 200فٹ کے فاصلے پر پانی کی سبیلیں لگا ئی جارہی ہیں جلسہ گاہ کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنان انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرتے نظر آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی بذریعہ ہیلی کاپڑ آمد کے پیش نظر فضائیہ ہاؤسنگ سکیم میں ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیا ہے ہیلی پیڈ سے جلسہ گاہ تک وہ گاڑیوں کے قافلے کیساتھ شریک ہونگے جبکہ ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد عمران خان فضائیہ سوسائٹی میں اہم شخصیت کے گھر مختصر قیام بھی کرینگے ۔