اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10پیسے سے3.55روپے تک اضافے کی سفارش کر دی

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10پیسے سے3.55روپے تک اضافے کی سفارش کر دی، وزارت پیٹرولیم وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد حتمی نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا، اوگرا نے جمعرات کے روز ماہ اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہے سمری کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت3.55، پیٹرول 10پیسے، لائٹ ڈیزل 1.81روپے اور مٹی کا تیل 2.71روپے مہنگا کرنے جبکہ لائٹ ڈیزل 28پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، وزارت پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی وزارت خزانہ سے منظوری کے بعد تعین کرے گی اور نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن آج جمعہ کی رات جاری کیا جائے گا، میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :