شاہ عبدالعزیز کا دیو قامت پورٹریٹ گنیزبک میں شمولیت کے لیے تیار

216 مربع میٹر پرپھیلی تصویر میں کچی دھات کا استعمال کیا گیا ہے ،تیاری 46روز لگے ہیں

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء)سعودی وزارت تعلیم نے جدہ شہرمیں قائم شاہ سعود الفیصل اسکول میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبدالعزیز مرحوم کا دیو قامت پورٹریٹ تیار کرکے ان کی تصاویر کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ عبدالعزیز آل سعود کا پورٹریٹ سعودی عرب کے 86ویں قومی دن کے موقع پر تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

دیو قامت پورٹریٹ کی نمائش کے موقع پرمحکمہ تعلیم ،سینیر سیکیورٹی افسران اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ پورٹریٹ سعودی آرٹیسٹ محمد العسیری نے نہایت محنت اور عرق ریزی سے تیار کیا۔ 216 مربع میٹر پرپھیلی یہ تصویر کسی سابق سربراہ مملکت کی اب تک کی سب سے بڑی تصویر ہے۔ پورٹریٹ کی تیاری میں کچی دھات الیکینوز کا استعمال کیاگیا۔ مسلسل چالیس روز تک تیاری کے عمل میں تصویرمیں الیکرولین رنگ استعمال کیے گئے۔ اب اسے دنیا کی سب سے بڑی پورٹریٹ کے طور پر گیینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں

متعلقہ عنوان :