کْرد عسکریت پسندوں نے ترک ملیشیا کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:58

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء )کْرد عسکریت پسندوں نے ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں ریاستی حمایت یافتہ ملیشیا کے تین ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک سکیورٹی کے مطابق کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان نے صوبہ ہکاری کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایک گاوٴں کے گارڈز پر فائرنگ کی۔ یہ گارڈز مقامی افراد ہوتے ہیں، جنہیں حکومت کی طرف سے ہتھیار اور فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں اور یہ بعض اوقات ملکی فورسز کے ساتھ مل کر بھی لڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :