امریکا میں ٹرین حادثہ،3 افرادہلاک،100 سے زائد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

نیو جرسی میں مسافر ٹرین ہوبوکن اسٹیشن میں رکنے میں ناکام ہوئی اور عمارت سے ٹکرائی ، عمارت کوبھی نقصان پہنچا،حکام

جمعہ 30 ستمبر 2016 10:54

ہوبوکن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء) امریکا کی ریاست نیو جرسی میں مسافر ٹرین کے حادثے میں 3 افراد ہلاک ا ور 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے ،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو جرسی میں مسافر ٹرین ہوبوکن اسٹیشن میں رکنے میں ناکام ہوئی اور عمارت سے ٹکرائی جس سے عمارت کوبھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

نیوجرسی اسٹیشن کے ترجمان جنیفر نیلسن کا کہنا تھا کہ 'ہمارے پاس 100 سے زائد زخمی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کو شدید زخم آئے ہیں'۔نیلسن کا کہنا تھا کہ حادثہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ٹرین میں 250 کے قریب افراد سوار تھے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کا کہنا تھا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔سوشل میڈیا میں جاری تصاویر میں ٹرین اسٹیشن میں شدید نقصان دیکھا جاسکتا ہے اور چھت کے ایک حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثہ کی جاری کی گئی ویڈیو میں ٹرین تاروں اور ملبے میں الجھ کر رہ گئی ہے جبکہ چھت بھی منہدم ہوگئی ہے۔حادثے کے بعد فوری امداد کارروائیاں شروع کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :