پاک فوج دنیا کی بہترین آرمی ہے، جنرل راحیل شریف

پاک فوج خطرات کا بے خوفی سے مقابلہ کرنا جانتی ہے، پاک فوج پیشہ ورانہ مہارتوں میں کسی سے کم نہیں ہے، آرمی چیف کا خطاب

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:06

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج سخت جان اور دنیا کی بہترین آرمی ہے، پاک فوج خطرات کا بے خوفی سے مقابلہ کرنا جانتی ہے، پاک فوج پیشہ ورانہ مہارتوں میں کسی سے کم نہیں ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف کی چیف آف آرمی سٹاف ینگ سولجرز انٹرسینٹرل پیس مقابلوں کی تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، پاکستانی فوج بہترین جسمانی صلاحیتوں کی مالک ہے، پاک فوج کے جذبے سے مرشار افسر اور جوان ہر چیلینج کا بلا خوف مقابلہ کر سکتے ہیں، پاک فوج سب سے زیادہ جنگی تجربات رکھتی ہے، پاک فوج سب سے زیادہ جنگی صلاحیت والی فوج ہے۔