چنیوٹ ،دوسری شادی کا سہرا سجائے دولہا بارت لے جانے کی بجائے جیل یاترا پر چلا گیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:19

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء )دوسری شادی کا سہرا سجائے دولہا بارت لے جانے کی بجائے جیل یاترا پر چلا گیا باراتیوں اور نئی دولہن کے خواب چکناچور ہو گئے ۔ سہرا سجائے دوسری شادی کا خواب دیکھنے والا دولہا عدالت سے گرفتار، پہلی بیوی کو عدالت کے حکم پر ڈگری ہوئی رقم ادا نہ کرنے پر عدالتی بیلف کے ہاتھوں دلہا گرفتار،موضع طالب کے رہائشی محمد اشرف نے ایک سال قبل فرزانہ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم محمد اشرف نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد آج دوسری شادی کر رہاتھابتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقے موضع طالب کا رہائشی اشرف سہرا باندھے ہوئے پہلی شادی کے ٹوٹ جانے اور بچوں کے خرچہ کی تاریخ پیشی پر عدالت گیا تو عدالت کے جج نے بچوں کو خرچہ نہ دینے کے جرم میں دولہے اشرف کی گرفتاری کے احکامات سنا دئیے جس پر عدالتی بیلف نے اشرف کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ اشرف آج اپنی بارات لے کر فیصل آباد جانے کے چکروں میں تھا مگر سب خواب اس وقت ٹوٹ گئے جب فاضل عدالت کی جج نے دوسری شادی کے دولہے کی گرفتاری کا حکم سنایا

متعلقہ عنوان :