رائیونڈ مارچ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار اپنے ساتھ اسلحہ نہیں لیجائیں گے‘ ڈاکٹر حیدر اشرف

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاہے کہ رائیونڈ مارچ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار اپنے ساتھ اسلحہ نہیں لیجائیں گے اورنہ ہی انہیں اسلحہ استعمال کرنیکی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کیمطابق ڈی آئی جی حیدراشرف نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رائیونڈ مارچ کے راستوں کوکنٹینرسے بند نہیں کیاجائیگا اورنہ ہی تحریک انصاف کے کارکنوں کی کوئی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی آئی جی حیدر اشرف نے مزید کہاکہ پولیس پْرتشدد احتجاج کی صورت میں انٹی رائٹس کا استعمال ضرورت کے مطابق کرے گی ڈی آئی جی نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آنسو گیس کا استعمال پولیس افسران کی اجازت کی بغیر نہ کیاجائے۔پولیس دربار میں پنجاب حکومت کی طرف سے شہید فنڈز میں اضافے اورکانسٹیبل کے سکیل میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :