عراق: بغداد میں دو خودکش دھماکے، 24 افراد ہلاک، 65 زخمی

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:51

بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء )عراق کے درالحکومت بغداد میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں 24 افراد ہلاک جبکہ 65 افراد زخمی ہوگئیپہلا حملہ مشرقی نیو بغداد کی مشہور مارکیٹ میں کیا گیا جبکہ دوسرے دھماکے میں مغربی بغداد کی ایک کمرشل سڑیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مشرقی نیو بغداد کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک گھنٹے بعد ایک اور خودکش حملہ آور نے بایہ کے جنوب مغربی علاقے کی ایک مارکیٹ میں خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :