تیل کی قیمتیں صحیح سمت گامزن ہیں ،سعودی وزیر توانائی خالد الفالح

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء)سعودی عرب میں توانائی ، صنعت اور معدنی وسائل کے وزیر خالد الفالح نے کہاہے کہ سعودی عرب نے ایران ، نائجیریا اور لیبیا کو یہ پیش کش کی ہے کہ وہ اپنی پیداوار کو اس بلند ترین سطح پر برقرار رکھیں جہاں وہ کچھ عرصہ قبل پہنچی چکی ہے جب کہ دیگر ممالک اپنی پیداوار کو اتفاق رائے سے طے پانے والی سطح پر رکھیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الفالح نے کہا ہے گزشتہ روز ہونے والے مشاورتی اجلاس پر جون میں منعقدہ اوپیک کے اجلاس سے ہی اتفاق رائے ہو گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مشاورت کے بعد سامنے آنے والی تجاویز کو نومبر میں اوپیک کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔توانائی کے سعودی وزیر نے اس جانب توجہ دلائی کہ بھاری لاگت پر تیل پیدا کرنے والے ضمنی ممالک کی پیداوار میں بڑی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا میں خام حالت کے تیل (شیل آئل) کی پیداوار میں یومیہ دس لاکھ بیرل کی کمی آئی ہے۔الفالح نے باور کرایا کہ تمام تر اشاریے یہ بتا رہے ہیں کہ تیل کی قیمتیں صحیح سمت گامزن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تیل کی پیداوار منجمد کرنے کی شرائط میں یہ شامل ہے کہ تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک اس پر آمادہ ہوں۔ الفالح کے مطابق اوپیک ممالک کی آمادگی کی صورت میں روس اپنی پیداوار منجمد کرنے پر تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :