جرمن پولیس نے پناہ گزین کو گولی مار دی

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:49

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پناہ گزینوں کیلئے قائم سینٹر میں 29 سالہ پناہ گزین کو پولیس نے گولی مار دی۔

(جاری ہے)

مرنے والے پناہ گزین کا کہنا تھا کہ اس کی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس 27 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے لے جا رہی تھی کہ بچی کے والد نے اس پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے جواب میں پولیس نے اسے گولی مار دی۔ پناہ گزین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :