چیرمین ایف بی آر نے عمران خان کی جانب سے دبئی پیسے بھجوانے کے الزامات کے جواب میں ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے سے انکار کر دیا

میرے پاس اتنا وقت نہیں میں ان چیروں کی جانب دھیان دوں اگر میں نے نوٹس بھجوانا ہوا توکسی کے کہنے پر نہیں بھجواں گا بلکہ خود بھجوا دوں گا، نثار محمد

جمعرات 29 ستمبر 2016 11:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء)چیرمین ایف بی آر نثار محمد نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے دبئی پیسے بھجوانے کے الزامات کے جواب میں ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے سے انکار کر دیاوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں ایک میٹنگ میں عمران خان کی جانب سے دبئی میں پیسے بھجوانے کے الزامات پر نوٹس بھجوانے کی بات کی تھی تفصیل کے مطابق چیرمین ایف بی آر نثار محمد نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے سے انکار کر دیا ہے خبر رساں ادارے کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ میں ان چیروں کی جانب دھیان دوں اگر میں نے نوٹس بھجوانا ہوا توکسی کے کہنے پر نہیں بھجواں گا بلکہ خود بھجوا دوں گا ذرایع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیرمین ایف بی آر کو ایک میٹنگ میں عمران خان کی جانب سے دبئی میں پیسے بھجوانے کے الزامات پر نوٹس بھجوانے کی بات کی تھی جس پر چیرمین ایف بی آر نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا تھا واضح رہے کہ چیر مین تحریک انصاف عمران خاں نے اپنے جلسوں میں چیرمین ایف بی آر کو تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے کہا کہ نثار محمد نے گذشہ چند سالوں کے دوران کافی رقم دبئی ٹرانسفر کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :