بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دس حملہ آوروں کو مارنے کی تردید کر دی

دس حملہ آوروں کے مارے جانے کی خبر میڈیا نے خود بنائی تھی اس میں کوئی حقیقت نہیں ، نادرن کمانڈر آفیسر

جمعرات 29 ستمبر 2016 11:04

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء)پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا کا بڑا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی۔ جنگ کی باتیں یا جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہو ، بھارتی میڈیا جیسا کوئی نہیں ، پاکستان کے خلاف بے بنیاد ، جھوٹا اور مذموم پروپیگنڈا اْن کی اپنی فوج نے بے نقاب کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی نے اڑی میں دس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی۔ نادرن کمانڈ آفیسر کے مطابق اڑی سیکٹر میں 10 دراندازوں کو ہلاک کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ 10 حملہ آوروں کے مارے جانے کی بے بنیاد خبر میڈیا نے خود بنائی تھی۔ اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا انتہائی غیر ذمہ داری سے غلط حقائق نشر کرتا رہا جبکہ ان کے صحافیوں کے قلم زہر اگلتے رہے اور زبانیں نفرت برساتی رہیں۔ اڑی حملے کے چند دنوں بعد بھارتی میڈیا نے دس دراندازوں کی ہلاکت کی جھوٹی خبر نشر کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :