ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دیدی ‘عمران خان کا لاہور کو طوفانی دورہ ‘(آج) جشن منانے کا اعلان

10سے زائد مقامات پر تحر یک انصاف کے کیمپوں پر چےئر مین تحر یک انصاف کا شانداراستقبال ‘پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور ‘وزیر اعظم عمران خان نے خود نعرے لگوائے ‘کسان اتحاد سمیت تاجروں ‘وکلاء اور عوام کو بھی جلسہ میں شر کت کی دعوت دیتے رہے ‘ طوفانی دوروں میں فول پر وف سیکورٹی سندھ ‘جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت بعض شہروں سے تحر یک انصاف کے قافلے اڈاہ پلاٹ پہنچ گئے آج بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہیگا نہ سٹیج بیس فٹ سے اونچا بنایا جا سکے گا اور نہ انتظامیہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری لے گی‘کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری بھی لازم ہوگی‘ضلعی انتظامیہ 30ستمبر کو لاہور میں نئی تاریخ رقم کی جائیگی ‘ قوم کسی بھی صورت کر پٹ وزیر اعظم کو قبول کر نے کیلئے تیار نہیں ‘ملک کا وزیر اعظم کر پٹ ہوگا وہاں کر پشن کبھی ختم نہیں ہو سکتی‘ الیکشن کمیشن انصاف دینے کی بجائے کر پشن کر نیوالے مجرموں کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں ‘الیکشن کمیشن نے11اکتوبر کے بعد اگلی تاریخ دی تو ہم انکے خلاف تاریخ دیدیں گے‘ پتہ نہیں نوازشر یف پھر سپر یم کورٹ پر حملہ نہ کر دیں ‘ الیکشن کمیشن ٹرائل پر ہیں دیکھتے ہیں وہ کیا کر تا ہے ‘ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو طوفانی دوروں اور کارکنوں سے خطاب

جمعرات 29 ستمبر 2016 10:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29ستمبر۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کورائے ونڈ مارچ اور جلسے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کی شرط سمیت 39 نکاتی اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے‘ نہ سٹیج بیس فٹ سے اونچا بنایا جا سکے گا اور نہ انتظامیہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری لے گی‘ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کا رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کیلئے لاہور کا طوفانی دورہ‘آج لاہور میں جشن منانے کا اعلان کر دیا‘10سے زائد مقامات پر تحر یک انصاف کے کیمپوں پر چےئر مین تحر یک انصاف کا شانداراستقبال ‘پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ‘وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان خود ”گلی گلی میں شور ہے نوازشر یف چور ہے “کے نعرے لگواتے رہے ‘پاکستان کسان اتحاد سمیت تاجروں ‘وکلاء اور عوام کو30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ میں شر کت کی دعوت دیتے رہے جبکہ پو لیس کی جانب سے بھی عمران خان کے طوفانی دوروں میں انکو فول پر وف سیکورٹی فراہم کی گئی‘سندھ ‘جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخواہ سمیت بعض شہروں سے تحر یک انصاف کے قافلے اڈاہ پلاٹ پہنچ گئے آج بھی قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے سب سے پہلے سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کیا جسکے بعد تحر یک انصاف کے مر کزی قائدین چوہدری محمدسرور ‘میاں محمودالرشید ‘عبد العلیم خان ‘اعجاز احمد چوہدری ‘چوہدرری شوکت علی بھٹی‘ ولید اقبال اور حماد اظہر سمیت دیگر کے ہمراہ 30ستمبر کے جلسے اور رائے ونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے سبزی منڈی بادامی باغ ‘بھاٹی چوک ‘ناصر باغ ‘بابو صابو ‘اچھرہ ‘سنگھ پورا ‘لبرٹی ‘مغل پورہ ‘غازی چوک اور واپڈہ ٹاؤن گول چکر پر تحر یک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے لگائے جانیوالے استقبالہ کیمپوں کا دورہ کیا اس دوران تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے قافلے میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھی تحر یک انصاف کے کارکنان نے شر کت جبکہ خواتین کی کثیر تعداد بھی تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کیساتھ ساتھ چلتی رہیں اور استقبالیہ کیمپوں میں عمران خان کا عوام اور کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال ہو تا رہا ہے اور عمران خان خود وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسہ گاہ پہنچے کی ہدایت کرتے رہے جبکہ طوفانی دوروں کے دوران کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں جشن منائیں گے جبکہ30ستمبر کو لاہور میں نئی تاریخ رقم کی جائیگی جو کہتے رہے تحر یک انصاف کے ٹائیگرز تھک جائیں گے وہ دیکھ لیں کارکنوں میں آج پہلے سے زیادہ جوش ہے اور قوم کسی بھی صورت کر پٹ وزیر اعظم کو قبول کر نے کیلئے تیار نہیں اس لیے نوازشر یف کو اب ہر صورت پانامہ لیکس کا حساب دینا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم کر پٹ ہوگا وہاں کر پشن کبھی ختم نہیں ہو سکتی بلکہ کر پشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو رہے ہیں اور الیکشن کمیشن انصاف دینے کی بجائے کر پشن کر نیوالے مجرموں کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں حالانکہ پانامہ لیکس میں صرف الزامات نہیں بلکہ ثبوت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی خواتین کیلئے30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ کے موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اس لیے خواتین زیادہ سے زیادہ تعداد میں جلسے میں شر یک ہوں ‘حکومت کسانوں کی آواز نہیں سن رہی اس لیے کسان بھی تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں شر یک ہوں ہم انکے لیے بھر پور آواز بلند کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں سب کو رائے ونڈ آنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کو اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے اور قوم نے سڑکوں پرنکل کرتمام اداروں کو بتانا ہے کہ ہم آپ سے انصاف مانگ رہے ہیں کیونکہ اس ملک میں کبھی کوئی طاقتوار انصاف کے نیچے نہیں آیا نوازشر یف پانامہ لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑ جا چکے ہیں تقر یبا6ماہ سے پاکستان کے تمام ادارے ڈرے ہوئے کہا کہیں شریف بادشاہ انکے خلاف کوئی کاروائی نہ کر دیں سب اداروں نے ضمیر بچے ہوئے ہیں اور ان کو سانپ سونگھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سڑکوں پر نکل کر ان اداروں کو بتانا ہے کہ آپ قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے چل رہے ہیں الیکشن کمیشن میں پہلے ہمیں اتنی لمبی تاریخ دی گئی اور اب نوازشر یف کا وکیل کہتا ہے نوازشر یف ملک سے باہر ہیں اصل میں ادارے ہمیں انصاف دینے کی بجائے نوازشر یف اور انکے خاندان کو بچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ30ستمبر کو پوری قوم نے سڑکوں پر آنا ہے میرے لیے یا تحر یک انصاف کیلئے نہیں اس ملک وقوم اور آنیوالی نسلوں کیلئے باہر آنا ہے جب ادارے تباہ ہوتے ہیں تو ملک تباہ ہو جاتے ہیں نوازشریف کو پتہ ہے انکو کوئی ادارہ نہیں پکڑ تا اور نوازشر یف بھی اسی لیے کر پشن کرتے ہیں کیونکہ ملک میں ادارے کمزور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سپر یم کورٹ کا شکر یہ ادار کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے کیس کی سماعت شروع کر دی ہے اور وفاقی وزیر داخلہ سے کہتاہوں وہ سپر یم کورٹ کو خصوصی سیکورٹی فراہم کر دیں کیونکہ پتہ نہیں نوازشر یف پھر سے سپر یم کورٹ پر حملہ نہ کردیں کیونکہ وہ پہلے بھی سپر یم کورٹ پرحملہ کر چکی ہے اس لیے سپر یم کورٹ کو فول پروف سیکورٹی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر23سیاسی جماعتوں نے عدم اعتماد کیا ہے اور سب کا خیال ہے کہ2013میں الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے ملکر دھاندلی کی ہے اور اب الیکشن کمیشن کا ٹرائل ہے وہ کیس کا کیا فیصلہ کر تا ہے پانامہ لیکس میں سامنے والا معاملہ کوئی الزام نہیں بلکہ انکے خلاف ثبوت ہے ۔