پاکستان عوامی تحریک کا تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

بدھ 28 ستمبر 2016 09:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء)پاکستان عوامی تحریک نے تحریک انصاف کے 30ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ،پی اے ٹی کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری جماعت مارچ میں علامتی طور پر بھی شریک نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پی اے ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری نے 30 ستمبر کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا واضح اعلان کیا تھا ، ڈاکٹر طاہر القادری کہہ چکے ہیں کہ وہ احتجاج کیلئے کسی کے گھر نہیں جائیں گے۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان عوامی تحریک پی ٹی آئی کے جلسے میں نہ صرف شرکت نہیں کرے گی بلکہ رائیونڈ مارچ میں علامتی طورپربھی شریک نہیں ہو گی۔