پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم لگانے والے ڈی جے بٹ عمران خان سے ملے بغیر ہی مایوس ہوکر واپس لوٹ گئے

بدھ 28 ستمبر 2016 09:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم لگانے والے ڈی جے بٹ عمران خان سے ملے بغیر ہی مایوس ہوکر واپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

ڈی جے بٹ منگل کے روز عمران خان سے ملنے کے لئے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے جب ان کی رہائش گاہ واقعہ زمانہ پارک میں داخل ہونے لگے تو گیٹ پر مامورسکیورٹی گارڈز نے انہیں اندر جانے سے روک دیا۔ بتانے پر سکیورٹی گارڈ نے ڈی جے بٹ کو گارڈ روم میں بٹھادیا لیکن عمران خان نے ڈی جے بٹ کی موجودگی کا علم ہونے کے باوجود ان سے ملاقات نہ کی جس پر ڈی جے بٹ مایوس ہوکر لوٹ آئے۔