چین نے اورنج لائن منصوبے کے لئے تین ارب63کروڑ روپے کی ایک اورقسط جاری کر دی

بدھ 28 ستمبر 2016 09:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء)چین نے اورنج لائن منصوبے کے لئے تین ارب63کروڑ روپے کی ایک اورقسط جاری کر دی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ایگزم بینک آف چائنہ نے لاہور اورنج لا ئن میٹروٹرین منصوبے کے لئے تین ارب 63 کروڑ روپے کی ایک اورقسط جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایگزم بینک آف چائنہ اس منصوبے کے لئے ابھی تک چار قسطوں میں مجموعی طور پر چوالیس کروڑ ڈالر مہیا کر چکا ہے۔ تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود منصوبے کا تقریباً نصف تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے جس کے خلاف پنجاب نے عدالت عظمی سے رجوع کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :