”زیادہ چندہ دو کپتان کی قربت پاؤ“

رائے ونڈ مارچ کیلئے تحریک انصاف کی انوکھی چندہ مہم بے نقاب ہوگئی ‘زیادہ چندہ دینے والوں سے عمران خان پندرہ منٹ تک ملاقات کرینگے‘ذرائع

بدھ 28 ستمبر 2016 09:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء)تحر یک انصاف کی ”زیادہ چندہ دو کپتان کی قربت پاؤ“رائے ونڈ مارچ کیلئے تحریک انصاف کی انوکھی چندہ مہم بے نقاب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سے ملاقات چندہ دینے والوں کو عمران خان کی قربت نصیب ہوگی،زیادہ چندہ دینے والوں سے عمران خان پندرہ منٹ تک ملاقات کرینگے چیئرمین تحریک انصاف سے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ الیکشن میں قومی اسمبلی کے امیدوار دو لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہش مند ایک لاکھ دیں اس مہم میں چندہ اکٹھے کرنے کیلئے استعمال ہونیوالی رسیدیں بھی میڈیا میں سامنے آئی ہیں ۔