نئی تشکیل دی جانیوالی میزائل فورس نے ملک کو ناقابل تسخیر دفاعی قوت بنا دیا ،ژی جیننگ

بدھ 28 ستمبر 2016 10:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء)چین نے کہا ہے کہ نئی تشکیل دی جانیوالی میزائل فورس نے ملک کو ناقابل تسخیر دفاعی طاقت بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ژی جنینگ نے فوج کے نئے تشکیل دیئے جانیوالے یونٹ راکٹ فورس سٹریٹجک ڈیٹرنینس اور ملک کی ایک بڑی طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی تشکیل سے چین ناقابل تسخیر دفاعی قوت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کا کوئی متبادل نہیں اور یہ ملک کو درپیش تمام دفاعی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔