عراق تین مختلف دھماکوں میں سترہ افراد ہلاک، پچاس سے زائد زخمی

بدھ 28 ستمبر 2016 10:18

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) عراق میں تین بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت الجزیرہ کے علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے پرہجوم گلی میں گھس کر دھماکہ خیز مواد سے لیس جیکٹ سمیت خود کو اڑا دیا جسکے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ30سے زائد زخمی ہو گئے، مغربی بغداد میں بھی خودکش حملے میں نو افراد ہلاک جبکہ 30سے زائد زخمی ہوئے ہیں،دارالحکومت کے علاقے رادہوانیا میں بھی سڑک کنارے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوے ہیں۔

متعلقہ عنوان :